QR CodeQR Code

عدلیہ نے بلدیاتی الیکشن کروانے کی راہ ہموار کر دی، صغیر چغتائی

21 Jan 2018 10:20

ایم سی کے رکن اسمبلی کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ وزیراعظم سمیت بعض وزراء عدالتی فیصلوں کو تسلیم نہ کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں جس کا انہیں جلد خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم کانفرنس کے رکن اسمبلی سردار صغیر چغتائی نے کہا ہے کہ عدلیہ نے ایڈمنسٹریٹرز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن معطل کر کے ریاست کے اندر بنیادی جمہوریتوں کی بحالی، اختیارات کی منتخب عوامی نمائندوں کو منتقلی کیلئے بلدیاتی الیکشن کروانے کی راہ ہموار کر دی ہے۔ وزیراعظم سمیت بعض وزراء عدالتی فیصلوں کو تسلیم نہ کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں جس کا انہیں جلد خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔ مسلم کانفرنس بلدیاتی انتخابات کیلئے پوری طرح تیار ہے، چھ بار الیکشن کروانے کی تاریخیں دینے والے خود الیکشن سے راہ فرار اختیار کئے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ منظور نظر افراد کو بلدیاتی اداروں کے اندر ایڈمنسٹریٹرز تعینات کرنے کا مقصد فنڈز کی بندر بانٹ تھا جو عدالت العالیہ نے ناکام بنا دیا۔


خبر کا کوڈ: 698559

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/698559/عدلیہ-نے-بلدیاتی-الیکشن-کروانے-کی-راہ-ہموار-کر-دی-صغیر-چغتائی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org