0
Wednesday 4 May 2011 22:13

امریکا کو بھی معلوم نہیں تھا اسامہ کہاں ہے،اسامہ کی پاکستان میں موجودگی سے لاعلمی انٹیلیجنس کی ناکامی ہو سکتی ہے،گیلانی

امریکا کو بھی معلوم نہیں تھا اسامہ کہاں ہے،اسامہ کی پاکستان میں موجودگی سے لاعلمی انٹیلیجنس کی ناکامی ہو سکتی ہے،گیلانی
 پیرس:اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ امریکا کو بھی اسامہ بن لادن کی موجودگی کے بارے میں علم نہیں تھا، انٹیلی جنس کی ناکامی صرف پاکستان کی نہیں بلکہ پوری دنیا کی ناکامی ہے۔ پیرس میں فرانسیسی میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے، وزیراعظم نے کہا کہ اسامہ کی موجودگی کا پتہ نہ ہونا انٹیلی جنس کی ناکامی ہو سکتا ہے، میرے خیال میں تحقیقات کا حکم دیا جا چکا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ امریکا سمیت کئی ممالک کے ساتھ معلومات کا تبادلہ کرتے رہتے ہیں، اسامہ کو تلاش نہ کرنے کی کوشش کا تاثر ٹھیک نہیں، الزام تراشی کی بجائے پاکستان کی کوششوں کو سراہا جائے۔
 قبل ازیں بزنس کميونٹي سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعطم گیلانی کا کہنا تھا کہ اسامہ کی ہلاکت سے پوری دنیا میں امن آئے گا۔ عالمی برادری دہشت گردی کے خلاف جنگ ميں پاکستان کي مدد کرے۔ ناکاميوں کا ذمہ دار پاکستان کو قرار دينا درست نہيں۔ انہوں نے کہا کہ دنيا پاکستان کو افغانستان کے تناظر ميں نہ ديکھے۔ پاکستان، افغانستان سے مختلف ملک ہے۔ سوويت انخلا کے بعد افغانستان کو بغير حکمت عملی کے چھوڑ دينے سے مسائل پيدا ہوئے۔ وزیراعظم گیلانی نے واضح کیا کہ پاکستان کے افغانستان ميں کوئی مقاصد نہيں، بھارت سميت تمام پڑوسيوں سے دوستانہ تعلقات چاہتے ہيں۔
آج نیوز کے مطابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ اسامہ کی پاکستان میں موجودگی سے لاعلمی انٹیلی جنس کی ناکامی ہو سکتی ہے۔ پیرس میں فرانسیسی میڈیا سے بات چیت کے دوران وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے دریافت کیا گیا کہ کیا اسامہ بن لادن کی پاکستان میں موجودگی سے لاعلمی پاکستانی خفیہ اداروں کی ناکامی ہے۔ جس کے جواب میں وزیر اعظم نے کہا کہ ہو سکتا ہے کہ یہ خفیہ اداروں کی ناکامی ہو اور میرا خیال ہے اس بارے میں تحقیقات کا حکم بھی دے دیا گیا ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا کو بھی اتنا عرصہ معلوم نہیں تھا کہ اسامہ کہاں ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اسامہ غیرملکی تھا پاکستانی نہیں۔ غیر ملکی باقاعدہ پاکستان کے خلاف لڑ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون سے کہہ دیا کہ الزامات نہ لگائیں، پاکستان سب کے ساتھ خفیہ معلومات شیئر کرتا رہا ہے۔


خبر کا کوڈ : 69858
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش