0
Sunday 21 Jan 2018 15:49
حمزہ شہباز کون ہے میں کسی حمزہ کو نہیں جانتا

چیف جسٹس پاکستان نے حمزہ شہباز کے گھر کے باہر رکاوٹیں ہٹانے کا حکم دے دیا

چیف جسٹس پاکستان نے حمزہ شہباز کے گھر کے باہر رکاوٹیں ہٹانے کا حکم دے دیا
اسلام ٹائمز۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے حمزہ شہباز کے گھر کے قریب سکیورٹی بیریئرز لگائے پر سخت اظہارِ برہمی کرتے ہوئے کہا ہے کہ حمزہ شہباز کون ہے میں کسی حمزہ کو نہیں جانتا، حمزہ شہباز کی جان کو خطرہ ہے تو وہاں چلے جائیں جہاں انہیں تحفظ مل سکے، عوام کو پریشان مت کریں، میں چیف جسٹس ہوں لیکن میری رہائش گاہ کے باہر کوئی رکاوٹ نہیں۔ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں سکیورٹی بیریئرز لگا کر رستے بند کرنے کیخلاف ازخود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی۔ حکومت کی جانب سے سیکرٹری پنجاب زاہد سعید عدالت میں پیش ہوئے۔ چیف سیکرٹری نے عدالت کو بتایا کہ حمزہ شہباز کے گھر کے قریب راستہ بند کرنیوالا گیٹ ہٹا دیا گیا ہے اب صرف بیریئرز لگائے ہیں۔ عدالتی حکم پر عملدرآمد نہ کرنے پر چیف جسٹس نے چیف سیکرٹری پنجاب کی سخت سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے بیریئرز کیوں نہیں ہٹائے۔ چیف سیکرٹری نے جواب دیا کہ حمزہ شہباز کی جان کو خطرہ ہے اس لئے زگ زیگ سکیورٹی بیریئرز لگائے گئے ہیں۔ جس پر چیف جسٹس نے حمزہ شہباز کے گھر کے باہر لگی رکاوٹیں ہٹانے کا حکم دیتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ آئندہ حمزہ شہباز کے گھر کے باہر کوئی سکیورٹی اہلکار نیکر پہن کر یا ننگا نہاتا ہوا نظر نہ آئے، حمزہ کے گھر کے ارد گرد ہماری بہنیں اور بیٹیاں بھی رہتی ہیں اگر آئندہ کوئی شکایت آئی تو سخت ایکشن لوں گا اور رکاوٹیں دیکھنے خود اپنی کار پر دورہ کروں گا۔ چیف سیکرٹری پنجاب نے حمزہ شہباز کے گھر کے باہر سے فوری رکاوٹیں ہٹانے کی یقین دہانی کروا دی۔
خبر کا کوڈ : 698670
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش