0
Sunday 21 Jan 2018 18:24

نقیب محسود قتل، معطل ایس ایس پی راؤ انوار کو پولیس پارٹی سمیت گرفتار کرنیکا فیصلہ

نقیب محسود قتل، معطل ایس ایس پی راؤ انوار کو پولیس پارٹی سمیت گرفتار کرنیکا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ اعلٰی سطح اجلاس میں سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کو ان کی پولیس پارٹی سمیت گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق قبائلی نوجوان نقیب اللہ محسود کی پولیس مقابلے میں ماورائے عدالت ہلاکت میں ملوث پولیس افسر راؤ انوار کے گرد گھیرا مزید تنگ ہوگیا۔ ذرائع نے بتایا کہ راؤ انوار کے مبینہ پولیس مقابلے کی تحقیقات کرنے والی ٹیم کا اجلاس ہوا، جس میں تحقیقاتی ٹیم کے ارکان کے علاوہ اسپیشل برانچ کے افسران اور دیگر اعلٰی حکام نے شرکت کی۔ تحقیقاتی کمیٹی اور محکمہ انسداد دہشتگردی سندھ کے سربراہ ایڈیشنل آئی جی ثناء اللہ عباسی نے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کو ان کی پوری پولیس پارٹی سمیت گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ حکام نے ضلع ملیر کے تمام ایس ایچ اوز کو بھی تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں مشکوک پولیس مقابلے میں کپڑوں کے تاجر نقیب اللہ محسود سمیت 4 افراد کو قتل کرنے کے الزام میں راؤ انوار کو ایس ایس پی ملیر کے عہدے سے ہٹایا جا چکا ہے۔
خبر کا کوڈ : 698689
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش