QR CodeQR Code

کراچی والوں کو زہریلا پانی پلایا جا رہا ہے، سربراہ عدالتی واٹر کمیشن

21 Jan 2018 18:48

واٹرکمیشن نے فلٹر پلانٹ کی توسیع اور فنڈز کی تفصیلات طلب کیں، تو حکام نے اعتراف کیا کہ شہر کو 140 ملین گیلن پانی فراہم کیا جاتا ہے، جس میں سے 50 فیصد بھی فلٹر نہیں ہو پاتا۔


اسلام ٹائمز۔ صاف پانی کی فراہمی کے حوالے سے قائم عدالتی واٹر کمیشن کے سربراہ جسٹس (ر) امیر ہانی مسلم نے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ کراچی والوں کو زہریلا پانی پلایا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کمیشن سربراہ نے کے تھری پمپ ہاوٴس میں کچرے کی موجودگی پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے حکام سے جواب طلب کیا اور کراچی کو پانی فراہم کرنے والے نظام کا جائزہ بھی لیا۔ جسٹس (ر) امیر ہانی مسلم نے ایم ڈی واٹر بورڈ کو فوری طور پر پمپ ہاوٴس کی مکمل صفائی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پینے کیلئے صاف پانی کی فراہمی میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، لوگوں کو زہریلا پانی پلایا جا رہا ہے، پانی کے معیار کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ واٹرکمیشن نے فلٹر پلانٹ کی توسیع اور فنڈز کی تفصیلات طلب کیں، تو حکام نے اعتراف کیا کہ شہر کو 140 ملین گیلن پانی فراہم کیا جاتا ہے، جس میں سے 50 فیصد بھی فلٹر نہیں ہو پاتا۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے صاف پانی کی فراہمی سے متعلق کیس کا تحریری حکم جاری کرتے ہوئے جسٹس (ر) امیر ہانی مسلم کو 6 ماہ کیلئے واٹر کمیشن کا سربراہ مقرر کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 698691

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/698691/کراچی-والوں-کو-زہریلا-پانی-پلایا-جا-رہا-ہے-سربراہ-عدالتی-واٹر-کمیشن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org