0
Sunday 21 Jan 2018 19:13

پیپلز پارٹی کرم ایجنسی کا قومی اسمبلی میں نشست کم ہونے کیخلاف عدالت جانیکا اعلان

پیپلز پارٹی کرم ایجنسی کا قومی اسمبلی میں نشست کم ہونے کیخلاف عدالت جانیکا اعلان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کرم ایجنسی نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 38 کے خاتمے کو ایجنسی کے خلاف سازش قرار دیتے ہوئے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف احتجاجی تحریک شروع کرنے اور عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پاراچنار میں پیپلز پارٹی اور پیپلز یوتھ کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کرم ایجنسی کے صدر حاجی جمیل حسین، جنرل سیکٹری علی اکبر اور پیپلز یوتھ آل فاٹا کے جنرل سیکرٹری افتخار شیرازی نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے حلقہ این اے 38 کے خاتمے کا فیصلہ غیر منصفانہ اقدام ہے جس سے علاقے کے مسائل مزید بڑھ جانے کا خدشہ ہے، حلقے کے خاتمے سے علاقہ مزید پسماندگی کا شکار ہوجائے گا۔ انہوں نے مردم شماری نتائج کو یکسر مسترد کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ مردم شماری دوبارہ شفاف طریقے سے کرائی جائے۔ پی پی پی کے رہنماؤں نے کہا کہ نون لیگ کی حکومت قبائل کے مسائل حل کرنے کی بجائے انہیں مسائل کی دلدل میں دھکیل رہی ہے اور اس حوالے سے بہت جلد آل فاٹا سیاسی اتحاد کی کانفرنس بلائی جائے گی جس میں مستقبل کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 698698
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش