0
Sunday 21 Jan 2018 23:53

بھارتی جارحیت عالمی امن کیلئے خطرناک ثابت ہو سکتی ہے، علامہ مختار امامی

بھارتی جارحیت عالمی امن کیلئے خطرناک ثابت ہو سکتی ہے، علامہ مختار امامی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مختار امامی نے بھارتی افواج کی طرف سے لائن آف کنٹرول کی مسلسل خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی یہ جارحیت عالمی امن کیلیے خطرناک ثابت ہو سکتی ہے، بھارت خطے کے امن و امان کو تباہ کرنے پر تلا ہوا ہے، بھارتی افواج کی مسلسل گولہ باری سے بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنایا جانا عالمی قوانین کی سخت خلاف ورزی ہے۔ اپنے مذمتی بیان میں علامہ مختار امامی نے کہا کہ پاکستان کے داخلی حالات کو اپنے لئے سازگار سمجھتے ہوئے بھارت افواج کی طرف سے کسی بھی طرح کی دراندازی اس کی بقاء و سلامتی کو خطرے میں ڈال دے گی۔ انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان اور قوم ملک میں دہشتگردی کے مقابلے کے ساتھ ساتھ ہر قسم کی بیرونی جارحیت سے نبردآزما ہونے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کسی مغالطے میں نہ رہے، پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہے اور اپنے دفاع کیلئے ہر قسم کے ہتھیاروں کے استعمال کرنے میں مکمل طور پر بااختیار ہے۔ مرکزی ترجمان نے کہا کہ اقوام متحدہ سمیت عالمی طاقتیں بھارت کے اس رویئے کا نوٹس لیں، جو اقوام عالم کو شدید خطرات سے دوچار کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے سلامتی کونسل سے بھی مطالبہ کیا کہ اس بھارتی جارحیت کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ضروری اقدامات کریں، تاکہ خطے کی سلامتی و استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔
خبر کا کوڈ : 698746
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش