QR CodeQR Code

نوجوان ٹیکنیکل ایجوکیشن کی طرف توجہ دیں، نورین عارف

22 Jan 2018 10:26

ٹیوٹا افسروں کی طرف سے دی جانے والی بریفنگ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے وزیر صنعت و تجارت اے جے کے کا کہنا تھا کہ ٹیکنیکل ایجوکیشن کو فروغ دے کر ریاست سے بیروزگاری کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے


اسلام ٹائمز۔ وزیر صنعت و تجارت نورین عارف نے گذشتہ روز ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کا دورہ کیا اور بھارتی فائرنگ سے زخمی ہونے والوں کی عیادت کی۔ بعدازاں وہ اے جے کے ٹیوٹا کے زیراہتمام مختلف ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹس بھی گئیں، اس موقع پر انہوں نے یہاں مختلف ہنر سیکھنے والے طلباء سے گفتگو کی۔ ٹیوٹا افسروں کی طرف سے دی جانے والی بریفنگ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹیکنیکل ایجوکیشن کو فروغ دے کر ریاست سے بیروزگاری کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے، خواتین اور نوجوان ٹیکنیکل ایجوکیشن کی طرف توجہ دیں، حکومت ان کی بھرپور معاونت کرے گی، ٹیوٹا غیرہنرمند افراد کو کورسز کروا کر ہنرمندی اور سکلز میں اضافہ کر رہی ہے۔ شارٹ کورسز مکمل کرنے کے بعد نوجوانوں کو آسانی سے روزگار کے مواقع مل رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 698783

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/698783/نوجوان-ٹیکنیکل-ایجوکیشن-کی-طرف-توجہ-دیں-نورین-عارف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org