QR CodeQR Code

راؤ انوار کیلئے ایئرپورٹ پروٹوکول ڈیوٹی پر تعینات 7 پولیس اہلکاروں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

22 Jan 2018 13:05

حساس ادارے ساتوں اہلکاروں کے کوائف مرتب کرکے تحقیقاتی ٹیم کو فراہم کریں گے۔ یہ اہلکار ایئرپورٹ پر پروٹوکول ڈیوٹی کی آڑ میں غیر قانونی طریقے سے یومیہ لاکھوں روپے بھی کماتے تھے اور انہیں راؤ انوار کی مکمل سرپرستی حاصل تھی۔


اسلام ٹائمز۔ سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کیلئے ایئرپورٹ پروٹوکول ڈیوٹی پر تعینات 7 اہلکاروں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کیلئے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پروٹوکول ڈیوٹی کرنے والے 7 اہلکاروں کو بھی شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ جناح انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر وی آئی پی ڈیوٹی کرنے والے پولیس افسر اور اہلکاروں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔ راؤ انوار کیلئے کام کرنے والے ان اہلکاروں کے ایئرپورٹ پاسز منسوخ کرکے نئے اہلکار تعینات کئے جائیں گے۔ سب انسپکٹر سرفراز، منیر، غفار، مظہر، شہزاد، ٹکا خان اور ملک امیر کو طلب کیا جائے گا۔ حساس ادارے ساتوں اہلکاروں کے کوائف مرتب کرکے تحقیقاتی ٹیم کو فراہم کریں گے۔ یہ اہلکار ایئرپورٹ پر پروٹوکول ڈیوٹی کی آڑ میں غیر قانونی طریقے سے یومیہ لاکھوں روپے بھی کماتے تھے اور انہیں راؤ انوار کی مکمل سرپرستی حاصل تھی۔


خبر کا کوڈ: 698837

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/698837/راؤ-انوار-کیلئے-ایئرپورٹ-پروٹوکول-ڈیوٹی-پر-تعینات-7-پولیس-اہلکاروں-کیخلاف-کارروائی-کا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org