0
Monday 22 Jan 2018 20:13

اصغریہ اسٹوڈنٹس کے مختلف ڈویژنز میں دو روزہ کربلا محور انسانیت اجلاس جاری

اصغریہ اسٹوڈنٹس کے مختلف ڈویژنز میں دو روزہ کربلا محور انسانیت اجلاس جاری
اسلام ٹائمز۔ اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مختلف ڈویژنز میں دو روزہ کربلا محور انسانیت اجلاس جاری ہیں، جبکہ کچھ ڈویژن اور اضلاع کے اجلاس 26، 27 جنوری کو ہونگے۔ تفیصلات کے مطابق اے ایس او دادو ڈویژن کا اجلاس خیرپورناتھن شاہ سٹی میں مرکزی جنرل سیکریٹری غلام سرور سومرو کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں شعیہ علما کونسل کے سینئر نائب صدر علامہ محمد باقر نجفی، مبین مطہری، مرکزی جنرل سیکریٹری غلام سرور سومرو نے خطاب کیا، جبکہ حیدرآباد ڈویژن کا دو روزہ اجلاس مہران اسکلز ڈولمپنٹ سینٹر جامشورو میں مرکزی رہنماء عزادار حسین کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں حبیب اللہ حسینی، ثابت علی ساجدی، منتظر مہدی نے خطاب کیا۔ اجلاس میں یونٹس، اضلاع اور ڈویژن کی کارکردگی رپورٹس پیش کی گئیں۔ اجلاس کا اہم ایجنڈا سرپرست کونسل کے نمائندے کی موجودگی میں آنے والے سال کیلئے پہلے مرحلے کی ووٹنگ کروائی گئی، جس میں ڈویژن جنرل کونسل کے تمام ممبران نے نئے مرکزی صدر کیلئے 2 نام دیئے۔ مرکزی صدر کے انتخاب کے دو مرحلے ہوتے ہیں، پہلے مرحلے میں جنرل کونسل میں سے دو نام لئے جاتے ہیں، جبکہ ووٹنگ کا دوسرا اور آخری مرحلہ مرکزی کنونشن میں ہوتا ہے، جس میں اکثریت رائے سے آنے والے دو ناموں میں سے ایک نام کے انتخاب کیلئے ووٹنگ کروائی جاتی ہے، اور اکثریت رائے سے آنے والے مرکزی صدر کے نام کا اعلان جلسہ عام یوم زہرا (س) میں کیا جاتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 698914
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش