QR CodeQR Code

سعد رفیق بتائیں کہ جاتی امراء میں بیٹھا نواز شریف کس کیلئے خطرناک ہے، مولا بخش چانڈیو

22 Jan 2018 23:06

اپنے بیان میں پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نے کہا کہ میاں صاحب صرف اور صرف وفاق پاکستان کیلئے خطرناک ہیں، میاں صاحبان اپنے اقتدار کیلئے سیاست میں ملک دشمن راستوں کو متعارف کروا رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ خواجہ سعد رفیق نے ٹھیک کہا ہے کہ جاتی امراء میں بیٹھا نواز شریف زیادہ خطرناک ہے، لیکن انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ کس کیلئے خطرناک ہے۔ اپنے ایک بیان میں مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ میاں صاحب صرف اور صرف وفاق پاکستان کیلئے خطرناک ہیں، میاں صاحبان اپنے اقتدار کیلئے سیاست میں ملک دشمن راستوں کو متعارف کروا رہے ہیں، نیب جب سندھ کے حق حاکمیت پر ڈاکے ڈال رہی تھی، ریاستی کام میں مداخلت کرکے عوام کیلئے عذاب بنی ہوئی تھی، تب شہباز شریف کو نیب کا اصل چہرہ نظر کیوں نھیں آ رہا تھا، اب جب نیب میاں صاحبان کے گناہوں کے گرد گھیرا تنگ کر رہا ہے، تو نیب پر دباﺅ ڈال کر ان کو خاموش کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، میاں صاحبان چاہتے ہیں کہ انھیں چھوڑ کر سارے پاکستان کو عذاب میں مبتلا کر دو، کوئی بات نہیں۔


خبر کا کوڈ: 698963

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/698963/سعد-رفیق-بتائیں-کہ-جاتی-امراء-میں-بیٹھا-نواز-شریف-کس-کیلئے-خطرناک-ہے-مولا-بخش-چانڈیو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org