QR CodeQR Code

ووٹ کے تقدس اور عدل کی بحالی کیلئے عوام کا جڑ جانا اپنی نوعیت کی پہلی مثال ہے، مریم نواز

23 Jan 2018 10:06

رہنماء مسلم لیگ نون نے نواز شریف کے جلسے میں شرکت کیلئے آنے والوں کی ایک ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ابھی تو یہ صرف شروعات ہے اور سمجھنے والوں کیلئے اس شروعات ہی میں بہت نشانیاں پنہاں ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے اپنے ایک ٹویٹر پیغام میں نواز شریف کے جلسے میں عوام کی بڑی تعداد میں شرکت کو قومی سیاسی تاریخ کی منفرد مثال قرار دے دیا۔ رہنماء مسلم لیگ نون نے نواز شریف کے جلسے میں شرکت کیلئے آنے والوں کی ایک ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ووٹ کے تقدس اور عدل کی بحالی کیلئے عوام کا جڑ جانا اپنی نوعیت کی پہلی مثال ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ابھی تو یہ صرف شروعات ہے اور سمجھنے والوں کیلئے اس شروعات ہی میں بہت نشانیاں پنہاں ہیں۔ اس سے قبل اپنے ایک اور ٹویٹر پیغام میں مریم نواز نے ہری پور جلسے کی ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے نواز شریف کی کال پر لوگوں کے باہر نکلنے پر نہایت مسرت کا اظہار کیا تھا اور اسے اپنے لئے خوشگوار حیرت کا باعث قرار دیا تھا۔ واضح رہے کہ مسلم لیگ نون کے سربراہ میاں نواز شریف سپریم کورٹ کی جانب سے اپنی نااہلی کے فیصلے کے بعد بارہا کہہ چکے ہیں کہ ان کے خلاف عدالتی فیصلہ عوام کی جانب سے ان کو دیئے گئے مینڈیٹ کی توہین ہے، لہٰذا وہ ملک میں ووٹ کے تقدس اور عدل کی بحالی کیلئے تحریک چلائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 699009

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/699009/ووٹ-کے-تقدس-اور-عدل-کی-بحالی-کیلئے-عوام-کا-جڑ-جانا-اپنی-نوعیت-پہلی-مثال-ہے-مریم-نواز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org