0
Tuesday 23 Jan 2018 10:16

آزاد کشمیر یونیورسٹی کا 45واں سینڈیکیٹ اجلاس

آزاد کشمیر یونیورسٹی کا 45واں سینڈیکیٹ اجلاس
اسلام ٹائمز۔ آزاد کشمیر یونیورسٹی کا 45واں سینڈیکیٹ اجلاس یہاں کشمیر ہاؤس میں ہوا جس کی صدارت سردار مسعود خان صدر ریاست، چانسلر جامعہ کشمیر نے کی۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلیم عباسی نے یونیورسٹی کی کارکردگی اور آئندہ منصوبوں بارے آگاہ کیا، اس موقع پر مالی سال 2017-18ء کا 1ارب 60کروڑ روپے کا سالانہ بجٹ منظور کیا گیا۔ صدر ریاست نے مسٹ کے دسویں سینٹ اجلاس کی بھی صدارت کی جس میں انہیں مختلف منصوبوں پر بریف کیا گیا۔ بعدازاں صدر مسعود نے معروف دانشور سید بشیر حسین جعفری کی دوسری برسی پر ان کی رہائش گاہ اڈیالہ روڈ پر منعقدہ تقریب میں شرکت کی اور کہا کہ تحریک آزادی کشمیر نازک موڑ پر ہے، کشمیری بھائیوں کی بھرپور مدد کی ضرورت ہے۔
خبر کا کوڈ : 699014
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش