0
Tuesday 23 Jan 2018 12:43
ایران کو ایٹمی طاقت نہیں بننے دینگے، امریکی نائب صدر کا اسرائیلی پارلیمنٹ میں خطاب

امریکی سفارتخانہ 2019ء تک مقبوضہ بیت المقدس منتقل کر دیا جائیگا، امریکی ہٹ دھرمی برقرار

ایران کیساتھ جوہری معاہدہ تباہ کن اقدام ہے، امریکہ اس معاہدے کو مزید جاری نہیں رکھے گا
امریکی سفارتخانہ 2019ء تک مقبوضہ بیت المقدس منتقل کر دیا جائیگا، امریکی ہٹ دھرمی برقرار
اسلام ٹائمز۔ امریکی نائب صدر مائیک پینس نے کہا ہے کہ 2019ء کے آخر تک امریکی سفارتخانہ تل ابیب سے بیت المقدس منتقل کر دیا جائے گا۔ اسرائیل میں صہیونی پارلیمنٹ سے خطاب کے دوران امریکی نائب صدر نے کہا کہ ہم فلسطینی قیادت سے استدعا کرتے ہیں کہ مذاکرات کی میز پر دوبارہ آئیں۔ امن صرف مذاکرات کے ذریعے حاصل کیا جا سکتا ہے۔ 2019ء کے آخر تک امریکی سفارتخانہ تل ابیب سے بیت المقدس منتقل کیا جائے گا۔ تقریر کے دوران اسرائیلی پارلیمان کے عرب ممبران نے "یروشلم فلسطین کا دارالحکومت" کے بینرز کے ساتھ احتجاج کیا، جس کے باعث امریکی نائب صدر کو تقریر روکنی پڑی، انہوں نے کہا کہ یہ بہت اچھی بات ہے کہ میں جمہوری نظام سے خطاب کر رہا ہوں۔ دوسری جانب فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس امریکی نائب صدر سے ملاقات کے بجائے برسلز روانہ ہوگئے، جہاں انھوں نے یورپی یونین سے استدعا کی کہ فلسطین کو خودمختار ریاست تسلیم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی ریاست کے قیام کی راہ میں اسرائیل کے توسیع پسندانہ اقدامات رکاوٹ ہیں۔ یورپی یونین کی جانب سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے بعد تنازع فلسطین کے دو ریاستی حل کو عملی شکل دینے کی راہ ہموار ہوگی اور اسرائیل پر بھی دباؤ بڑھے گا۔

دیگر ذرائع کے مطابق امریکی نائب صدر مائیک پنس نے کہا کہ میرا اسرائیل اور مشرق وسطٰی سے وعدہ ہے امریکہ ایران کو کبھی ایٹمی طاقت نہیں بننے دے گا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا 2015ء میں اسرائیل کی بھرپور مخالفت کے باجود سابق امریکی صدر براک اوباما نے ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ کیا، لیکن موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آغاز سے ہی اس معاہدے کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ ٹرمپ نے ایران کو خبردار کیا کہ وہ نہ صرف مسلسل اس معاہدے کی خلاف ورزی کر رہا ہے بلکہ دنیا بھر میں اسرائیل کے دشمنوں سمیت دیگر دہشت گرد تنظیموں کی معاونت بھی کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ تباہ کن اقدام ہے، لہذا امریکہ اس معاہدے کو مزید جاری نہیں رکھے گا۔ امریکی نائب صدر نے کہا ٹرمپ واضح کرچکے ہیں کہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کا معاملہ حل نہ ہوا تو امریکہ اس معاہدے سے دستبردار ہو جائے گا۔ مائیک پنس نے کہا کہ امریکہ ایران کو ایٹمی طاقت بننے سے روک کر اسرائیل اور مشرق وسطٰی سے کیا وعدہ وفا کرے گا۔ دوسری جانب فلسطینی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی نائب صدر مائیک پنس کے پارلیمان سے خطاب کے موقع پر عرب ارکان نے اجلاس کا بائیکاٹ کیا۔ احتجاج پر رکن اسمبلی ایمن عودہ کو گرفتار کر لیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 699059
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش