0
Tuesday 23 Jan 2018 15:59

پیپلز پارٹی اگر چاہتی تو (ن) لیگ حکومت کبھی اپنی مدت پوری نہیں کر سکتی تھی، وقار مہدی

پیپلز پارٹی اگر چاہتی تو (ن) لیگ حکومت کبھی اپنی مدت پوری نہیں کر سکتی تھی، وقار مہدی
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی اور ضلع شرقی کے سیکریٹری اطلاعات وقاص شوکت نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ پیپلز پارٹی جمہوریت کی ناصرف حامی ہے، بلکہ اس کی محافظ واحد سیاسی جماعت ہے، جس کے مثبت جمہوری کردار کے بدولت پاکستان میں جمہوریت کا تسلسل فروغ پا رہا ہے، پیپلز پارٹی اگر چاہتی تو موجودہ (ن) لیگ حکومت کبھی اپنی مدت پوری نہیں کر سکتی تھی، لیکن پیپلز پارٹی کی جمہوریت سے یہ ازلی کمٹمنٹ ہے کہ جمہوریت پر کبھی کوئی آنچ نہیں آنے دی جائیگی۔ رہنماؤں نے کہا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی زبان عوام کی منتخب کردہ پارلیمنٹ کو گالیاں دیتے نہیں تھکتی، لیکن ہر ماہ باقاعدگی سے وہ خود اور اس کے ایم این ایز تنخواہیں، مراعات اور ٹی اے ڈی اے وصول کرکے شرمندہ تک نہیں ہوتے۔ انہوں نے کہا کہ وقت نے ثابت کر دیا ہے کہ عمران خان ایک پلانٹڈ شخص ہے، جیسے سیاسی چوغہ پہنا کر میدان میں اتارا گیا ہے، لیکن آج اس کی پارٹی کے ورکرز اور رہنماء بغلیں چھانک رہیں ہیں کہ کس طرح پارلیمانی جمہوریت کی تسلسل کا بوجھ اٹھائیں۔ انہوں نے کہا کہ 2018ء کے عام انتخابات عمران خان پر واضح کر دینگے کہ سیاست میں اس کی کوئی جگہ نہیں ہے۔
خبر کا کوڈ : 699126
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش