0
Tuesday 23 Jan 2018 18:04

لکی مروت، 5 سالہ بچہ قتل

لکی مروت، 5 سالہ بچہ قتل
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے علاقے لکی مروت میں نامعلوم افراد نے 5 سالہ بچے کو گلے میں پھندا ڈال کر قتل کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق 5 سالہ روحیل جمعہ کے روز لاپتہ ہوا تھا۔ بہت ڈھونڈنے پر بھی بچہ نہیں ملا، اگلے دن اہل خانہ کو بچے کی لاش کھیتوں سے ملی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق بچے کے گلے پر زخم کے نشانات ہیں جس سے یہی معلوم ہوتا ہے کہ بچے کو گلا دبا کر یا گلے میں پھندہ لگا کر قتل کیا گیا ہے۔ پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کہ تفتیش شروع کردی ہے۔
خبر کا کوڈ : 699164
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش