0
Tuesday 23 Jan 2018 18:11

اسفندیار ولی خان کا کسی بھی جماعت سے اتحاد نہ کرنیکا اعلان

اسفندیار ولی خان کا کسی بھی جماعت سے اتحاد نہ کرنیکا اعلان
اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی خان نے آئندہ عام انتخابات میں کسی بھی جماعت سے اتحاد نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف میں احتساب اور انصاف کے سوا سب کچھ موجود ہے۔ خیبر پختونخوا میں کرپشن کی تحقیقات شروع ہوئیں تو معاملہ بنی گالہ تک جائے گا۔ جمہوریت کے خلاف تحریک انصاف کی سازشیں سب کے سامنے ہیں مگر قوم انکو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گی۔ وہ عوامی نیشنل پارٹی الریاض کے زیر اہتمام کنونشن سے خطاب کررہے تھے، جبکہ اس موقعہ پر خالد نواز چیمہ سمیت عوامی نیشنل پارٹی کے کارکن کثیر تعداد میں شریک ہوئے۔ عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی خان نے کہا کہ پختون اعلٰی روایات کی امین ہے جس نے ہمیشہ پاکستان کی خوشحالی کیلئے کام کیا ہے۔ خیبر پختونخوا کو اس کی صوبائی حکومت اور وفاقی حکومت بنیادی حقوق دینے میں ناکام رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے محض دھرنے دیئے اور عوامی مسائل کو پس پشت ڈالے رکھا ہے جس سے صوبائی ادارے تباہ ہو چکے ہیں۔ آئندہ الیکشن میں ہم کسی سے اتحاد یا الائنس نہیں بنائیں گے بلکہ پختون قوم باخوبی جانتی ہے کہ اے این پی نے اپنے دور حکومت میں بے شمار کام کروائے اور آئندہ بھی اے این پی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 699165
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش