QR CodeQR Code

محکمہ ایکسائز نے فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کی ایمبولینسز کی رجسٹریشن پر پابندی لگا دی

23 Jan 2018 18:45

مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کی جانب سے کوئی درخواست موصول ہو جس میں مطالبہ کیا گیا ہو کہ ان کی گاڑی کو بطور ایمبولینس رجسٹرڈ کیا جائے کیا جائے تو ان کی درخواست کو مسترد کر دیا جائے۔ مراسلے میں کہا گیا کہ تا حکم ثانی ایمبولینسز کی رجسٹریشن بند رکھی جائے۔ مراسلہ سیکشن افسر محمد اکرام کے دستخط سے جاری کیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب نے اپنے تمام ریجنل دفاتر کو مراسلہ جاری کیا ہے جس میں ریجنل ڈائریکٹرز اور موٹر رجسٹریشن اتھارٹیز کو ہدایت کی گئی ہے کہ جماعت الدعوۃ کے ذیلی فلاحی ادارے "فلاح انسانیت فاؤنڈیشن" کیلئے ایمبولنسز گاڑیوں کی رجسٹریشن نہ کریں۔ مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کی جانب سے کوئی درخواست موصول ہو جس میں مطالبہ کیا گیا ہو کہ ان کی گاڑی کو بطور ایمبولینس رجسٹرڈ کیا جائے کیا جائے تو ان کی درخواست کو مسترد کر دیا جائے۔ مراسلے میں کہا گیا کہ تا حکم ثانی ایمبولینسز کی رجسٹریشن بند رکھی جائے۔ مراسلہ سیکشن افسر محمد اکرام کے دستخط سے جاری کیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 699166

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/699166/محکمہ-ایکسائز-نے-فلاح-انسانیت-فاؤنڈیشن-کی-ایمبولینسز-رجسٹریشن-پر-پابندی-لگا-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org