0
Wednesday 24 Jan 2018 18:23

حکام کا زینب کے والد کیساتھ بیٹھ کر قہقہے لگانا اور تالیاں بجانا سفاکیت ہے، صاحبزادہ حامد رضا

حکام کا زینب کے والد کیساتھ بیٹھ کر قہقہے لگانا اور تالیاں بجانا سفاکیت ہے، صاحبزادہ حامد رضا
اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ ہزاروں مشائخ پنجاب بند کرنے کیلئے پیر سیال شریف کی کال کے منتظر ہیں، تحریک ختم نبوت کے فائنل راؤنڈ کی تیاری کر لی ہے، پہلی دفعہ احتساب ہونے پر شریف برادران کی چیخیں نکل رہی ہیں، بڑے میاں عدلیہ اور چھوٹے میاں نیب کو نشانہ بنا رہے ہیں، حکام کا زینب کے والد کیساتھ بیٹھ کر قہقہے لگانا اور تالیاں بجانا سفاکیت ہے، سپیڈی ٹرائل کے ذریعے زینب کے قاتل کو جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے، شبقدر کالج کے پرنسپل کے قتل کی شفاف تحقیقات کروا کر مجرم کو عبرت کا نشان بنایا جائے۔ امریکہ میں فری کراچی مہم کے پیچھے الطاف حسین کا ہاتھ ہے، حکومت فری کراچی مہم کے معاملے پر امریکہ سے دوٹوک بات کرے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عباسی کی حیثیت جاتی امراء کے ملازم سے زیادہ نہیں، فروری کے پہلے ہفتے میں استعفوں کا سیلاب آئے گا، خادم پنجاب نے پریس کانفرنس کے دوران زینب کے والد کا مائیک بند کر کے چھوٹی حرکت کی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سمن آباد لاہور میں راؤ حسیب احمد کی رہائشگاہ پر سنی اتحاد کونسل لاہور کے عہدیداران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ بزدل حکمرانوں کی وجہ سے امریکہ اور بھارت پاکستان کو دھمکیاں دے رہے ہیں، نواز شریف پر جب بھی برا وقت آتا ہے تو امریکہ اور بھارت کی دھمکیاں تیز ہو جاتی ہیں، اقوام متحدہ کنٹرول لائن پر بھارتی گولہ باری کا نوٹس لے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے جوان اور افسر دفاع وطن کیلئے بے مثال قربانیاں دے رہے ہیں، پیر سیال شریف کی تحریک ختم نبوت کا فائنل راؤنڈ حکومت کو بہا لے جائے گا، اہلسنت تنظیمات اور ہزاروں مشائخ پیر سیال شریف کیساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر اشرف آصف جلالی کی جیل بھرو تحریک کی تائید و حمایت کرتے ہیں، حکومت کیخلاف چوکوں اور چوراہوں میں آذانیں دینے کا سلسلہ بھی شروع کر رہے ہیں، پاکستان کا سب سے بڑا مکتبہ فکر (ن) لیگ سے لاتعلق ہو چکا ہے۔
خبر کا کوڈ : 699447
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش