QR CodeQR Code

60 ہزار کمانے والا پولیس افسر کروڑ پتی کیسے بنا؟ افسران کے اثاثے چیک کئے جائیں، عامر خان

24 Jan 2018 19:59

نقیب محسود اور انتظار احمد کے اہلخانہ سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف پہلے ایم کیو ایم کے خلاف ماورائے عدالت اقدامات پر جس راؤ انوار کو قومی ہیرو کہتی تھی، آج اسے ہی دہشتگرد قرار دے رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کا وفد سہراب گوٹھ جرگہ کیمپ پہنچا اور نقیب کے والد سے تعزیت کی۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے عامر خان نے کہا کہ 60 ہزار روپے ماہوار کمانے والا کروڑ پتی کیسے بن گیا؟ کراچی میں پولیس افسران کے اثاثے چیک کئے جائیں۔ دوسری جانب ایم کیو ایم پاکستان کا وفد سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان کی سربراہی میں انتظار احمد کے لواحقین سے تعزیت کے لئے ان کی رہائشگاہ پہنچا۔ ایم کیو ایم رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک نوجوان انتظار احمد کے والد نے مدیحہ کیانی کو تفتیش میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ تفتیش سے مطمئن نہ ہوئے تو سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے۔ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماء عامر خان نے واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر لانے کا مطالبہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف پہلے ایم کیو ایم کے خلاف ماورائے عدالت اقدامات پر جس راؤ انوار کو قومی ہیرو کہتی تھی آج اسے ہی دہشتگرد قرار دے رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 699470

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/699470/60-ہزار-کمانے-والا-پولیس-افسر-کروڑ-پتی-کیسے-بنا-افسران-کے-اثاثے-چیک-کئے-جائیں-عامر-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org