0
Wednesday 24 Jan 2018 23:58

بحری معیشت کو تقویت دیکر قومی پیداوار کو تین گنا تک بڑھایا جا سکتا ہے، سربراہ پاک بحریہ

بحری معیشت کو تقویت دیکر قومی پیداوار کو تین گنا تک بڑھایا جا سکتا ہے، سربراہ پاک بحریہ
اسلام ٹائمز۔ چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کا دورہ کیا، دورے کا مقصد مقامی تاجر برادری اور بحری شعبے کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنا تھا، تاکہ ملکی معیشت کو فروغ دیا جا سکے۔ تاجر برادری کے نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے نیول چیف نے بحری شعبے میں اقتصادی سرگرمیاں شروع کرنے کی ضرورت پر زور دیا، جو نیول چیف کے وژن کا اہم پہلو ہے۔ انہوں نے کہا کہ باہمی تعاون اور مشترکہ کوششوں کے ذریعے ملک کی بحری معیشت کو مستحکم بنا کر ملک کی مجموعی قومی پیداوار کو تین گنا تک لے جایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے بحری شعبے کی بہتری کیلئے ہمیں مل جل کر کام کرنا ہوگا اور ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے مشترکہ کوششیں کرنی ہوں گی۔ کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدر مفسر عطا ملک نے اپنے خطبہ استقبالیہ میں بحری تجارتی راہداریوں کو محفوظ بنانے میں پاک بحریہ کے کردار اور کاوشوں کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے کہ جب کسی نیول چیف نے کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 699530
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش