QR CodeQR Code

آل خلیفہ کے ظلم و جبر کا سلسلہ جاری، بحرین میں کم از کم 25 عام شہریوں اور ایک عالم دین کو گرفتار کر لیا گیا

23 Jan 2018 20:42

کہا جاتا ہے کہ جن نوجوانوں کو الدراز کے علاقے سے گرفتار کیا گیا ہے، ان میں دو بھائی بھی شامل ہیں، جو آیت الله عیسٰی قاسم کا دفاع کرنے والوں میں سے تھے اور پیر کے دن ہی 8 ماہ قید کی سزا گزارنے کے بعد عارضی طور پر ضمانت پر جیل سے رہا ہوئے تھے۔


اسلام ٹائمز۔ بحرین سے ملنے والی خبروں کے مطابق بحرینی حکومت کی ظالم فورسز نے گذشتہ منگل کی رات سے اب تک وسیع پیمانے پر شہریوں کے گھروں پر چھاپے مارتے ہوئے کم از کم 25 عام شہریوں اور ایک بحرینی عالم دین کو گرفتار کر لیا ہے۔ آل خلیفہ کی ظالمانہ فورسز نے 11 رہائشی علاقوں جن میں "الدراز، عالی، سترة، النویدرات، توبلی، سماهیج، عراد، باربار، البلاد القدیم، مقابة و الدیه" شامل ہیں، میں اپنے وحشیانہ حملوں میں 25 عام شہریوں اور  "سید عدنان سید ہاشم" جو کہ جو الدراز کے علاقے کے ممتاز علماء میں شامل ہیں، کو گرفتار کرکے کسی ایسی جگہ پر منتقل کر دیا ہے، جس کا ابھی تک اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ جن نوجوانوں کو الدراز کے علاقے سے گرفتار کیا گیا ہے، ان میں دو بھائی بھی شامل ہیں، جو آیت الله عیسٰی قاسم کا دفاع کرنے والوں میں سے تھے اور پیر کے دن ہی 8 ماہ قید کی سزا گزارنے کے بعد عارضی طور پر ضمانت پر جیل سے رہا ہوئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 699544

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/699544/آل-خلیفہ-کے-ظلم-جبر-کا-سلسلہ-جاری-بحرین-میں-کم-25-عام-شہریوں-اور-ایک-عالم-دین-کو-گرفتار-کر-لیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org