QR CodeQR Code

غنڈہ ٹیکس کا نفاذ ہرگز نہیں ہونے دیا جائے گا، چوہدری مجید

25 Jan 2018 10:52

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم آزادکشمیر کا کہنا تھا کہ حکومتی وزراء صریحا جھوٹ بول رہے ہیں، اسمبلی کے اندر سے تبدیلی کی کوئی بات سامنے آئی تو اپنی قیادت کے مشورہ سے اس پر بات کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید نے کہا ہے کہ پراپرٹی ٹیکس کے خلاف عوام رابطہ مہم شروع کرینگے، غنڈہ ٹیکس کا نفاذ ہرگز نہیں ہونے دیا جائے گا، اسمبلی سمیت ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے۔ وزیراعظم اور وزراء میری حکومت میں ٹیکس منظوری کا گمراہ کن پروپیگنڈا کر رہے ہیں ہم نے صرف ایجوکیشن سیس لگایا تھا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسمبلی ہاسٹل میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صدر پی پی چوہدری لطیف اکبر، سابق ڈی جی ترقیاتی ادارہ میرپور مرزا جاوید اقبال اور دیگر بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ وزراء صریحا جھوٹ بول رہے ہیں، اسمبلی کے اندر سے تبدیلی کی کوئی بات سامنے آئی تو اپنی قیادت کے مشورہ سے اس پر بات کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 699578

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/699578/غنڈہ-ٹیکس-کا-نفاذ-ہرگز-نہیں-ہونے-دیا-جائے-گا-چوہدری-مجید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org