0
Thursday 25 Jan 2018 11:46

وزیراعلٰی بلوچستان اچانک سول ہسپتال کوئٹہ کے دورے پر پہنچ گئے

وزیراعلٰی بلوچستان اچانک سول ہسپتال کوئٹہ کے دورے پر پہنچ گئے
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے سول ہسپتال کا اچانک دورہ کیا۔ ٹراما سینٹر، او پی ڈی اور چلڈرن وارڈ کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر چیف سیکرٹری بلوچستان اورنگزیب حق، سیکریٹری صحت، کمشنر کوئٹہ اور دیگر اعلٰی حکام بھی ان کے ہمراہ تھے۔ وزیراعلٰی بلوچستان مریضوں سے ملے تو شہریوں نے ادویات کی کمی اور ڈاکٹروں کی غیر حاضری سے متعلق شکایات کے انبار لگا دیئے۔ میڈیا سے بات چیت میں وزیراعلٰی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کا کہنا تھا کہ سرکاری ہسپتالوں میں عوام کو علاج و معالجے کی ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ ہسپتالوں میں ادویات کی قلت، ڈاکٹروں کی غفلت اور دیگر مسائل کا سختی سے نوٹس لیا جائے گا۔ اس موقع پر ہسپتال انتظامیہ نے وزیراعلٰی بلوچستان کو بتایا کہ ان کے پاس ادویات اور دیگر ضروریات کیلئے بجٹ ناکافی ہے۔ وزیراعلٰی بلوچستان نے ہسپتال میں زیر تعمیر چلڈرن کمپلیکس کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر چیف سیکریٹری، سیکرٹری صحت اور کمشنر کوئٹہ کو ہسپتال کے مسائل فوری حل کرنے کے احکامات جاری کئے۔
خبر کا کوڈ : 699589
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش