QR CodeQR Code

دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کے کردار پر شک نہ کیا جائے،جنرل کیانی، ہنگامی کور کمانڈر کانفرنس آج جاری ہے

5 May 2011 12:10

اسلام ٹائمز:آرمی چیف نے شرکاء کو ایبٹ آباد میں امریکی کمانڈوز کی طرف سے آپریشن کے حوالے سے اعتماد میں لیا۔ جنرل اشفاق پرویزکیانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار پر شک نہ کیا جائے۔ دریں اثناء آرمی چیف نے ہنگامی کور کمانڈرز کانفرنس آج طلب کر لی جس میں امریکی سپیشل فورسز کے آپریشن میں القاعدہ سربراہ اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر غور کیا جائے گا


راولپنڈی:اسلام ٹائمز۔ آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں گذشتہ روز ہنگامی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے بعد کی صورتحال پر غور کیا گیا۔ آرمی چیف نے شرکاء کو ایبٹ آباد میں امریکی کمانڈوز کی طرف سے آپریشن کے حوالے سے اعتماد میں لیا۔ جنرل اشفاق پرویزکیانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار پر شک نہ کیا جائے۔ دریں اثناء آرمی چیف نے ہنگامی کور کمانڈرز کانفرنس آج طلب کر لی جس میں امریکی سپیشل فورسز کے آپریشن میں القاعدہ سربراہ اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر غور کیا جائے گا جبکہ کانفرنس میں اہم فیصلے بھی متوقع ہیں۔
 نجی ٹی وی کے مطابق جی ایچ کیو میں ہونے والی ہنگامی کور کمانڈرز کانفرنس میں تمام کور کمانڈر اور فارمیشن کمانڈر شرکت کریں گے۔ کانفرنس میں پاکستانی حدود میں امریکی آپریشن، امریکہ کی طرف سے اعتماد میں نہ لئے جانے کے معاملے سمیت القاعدہ اور طالبان کے متوقع ردعمل پر غور کیا جائے گا۔ عسکری کمانڈرز کی تجاویز کی روشنی میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا اور اہم فیصلے کئے جائیں گے۔ آرمی چیف شرکاء کو امریکی فوج کے سربراہ مائیک مولن اور دیگر امریکی عسکری حکام سے ہونے والی ملاقاتوں کی تفصیلات سے بھی آگاہ کریں گے۔ امکان ہے کہ عسکری قیادت اسامہ بن لادن کے خلاف پاکستان میں آپریشن اور اعتماد میں نہ لئے جانے کے معاملے پر سخت موقف پیش کرے گی۔ 


خبر کا کوڈ: 69965

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/69965/دہشت-گردی-کیخلاف-جنگ-میں-پاکستان-کے-کردار-پر-شک-نہ-کیا-جائے-جنرل-کیانی-ہنگامی-کور-کمانڈر-کانفرنس-آج-جاری-ہے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org