QR CodeQR Code

افغان مہاجرین کے کیمپ پہ امریکی ڈرون حملہ پاکستانی موقف کی تائید ہے، پاک فوج

25 Jan 2018 18:28

اپنے ٹوئٹر پیغام میں آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا ہے کہ ڈرون حملے سے پاکستان کے مؤقف کو تقویت پہنچی کیوں کہ ڈرون حملہ افغان مہاجرین کے کیمپ میں چھپے دہشت گردوں پر کیا گیا تھا اور ہم پہلے دن سے ہی افغان مہاجرین کی جلد وطن واپسی کا مطالبہ کررہے ہیں۔ یہ ڈرون حملہ ہمارے مؤقف کی تائید ہے کہ افغان مہاجرین کی اپنے وطن واپسی ضروری ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکی ڈرون حملہ کرم ایجنسی میں افغان مہاجرین کے کیمپ پہ کیا گیا تھا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنی ٹوئٹ میں کہا کہ 24 جنوری کو ہونے والا امریکی ڈرون حملہ مخصوص ہدف پر کیا گیا، یہ ڈرون حملہ دہشت گردوں کے باقاعدہ ٹھکانے پر نہیں بلکہ افغان مہاجرین کے کیمپ پر کیا گیا۔ میجرجنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ ڈرون حملے سے پاکستان کے مؤقف کو تقویت پہنچی کیوں کہ ڈرون حملہ افغان مہاجرین کے کیمپ میں چھپے دہشت گردوں پر کیا گیا تھا اور ہم پہلے دن سے ہی افغان مہاجرین کی جلد وطن واپسی کا مطالبہ کررہے ہیں۔ یہ ڈرون حملہ ہمارے مؤقف کی تائید ہے کہ افغان مہاجرین کی اپنے وطن واپسی ضروری ہے۔


خبر کا کوڈ: 699686

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/699686/افغان-مہاجرین-کے-کیمپ-پہ-امریکی-ڈرون-حملہ-پاکستانی-موقف-کی-تائید-ہے-پاک-فوج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org