QR CodeQR Code

شمالی وزیرستان، موٹرسائیکل چلانے پرعائد پابندی ختم کردی گئی

25 Jan 2018 20:03

بیان کیمطابق عوامی مقامات یا سڑک کنارے موٹرسائیکل کھڑی کرنے پر بدستور سخت پابندی ہوگی۔ واضح رہے کہ شمالی وزیرستان کی تحصیل میرانشاہ میں موٹرسائیکل میں نصب بم کے ذریعے فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان کی پولیٹیکل انتظامیہ نے موٹرسائیکل چلانے پرعائد پابندی ختم کردی۔ اس سلسلے میں پولیٹیکل ایجنٹ کامران آفریدی کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق گزشتہ برس دسمبر سے موٹر سائیکل چلانے پر عائد پابندی ختم کردی گئی تاہم موٹر سائیکل کی رجسٹریشن، سوار کا لائسنس اور ہیلمٹ کی پابندی لازمی ہوگی۔ بیان کے مطابق عوامی مقامات یا سڑک کنارے موٹرسائیکل کھڑی کرنے پر بدستور سخت پابندی ہوگی۔ واضح رہے کہ شمالی وزیرستان کی تحصیل میرانشاہ میں موٹرسائیکل میں نصب بم کے ذریعے فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا تھا جس کے نتیجہ میں 6 افراد جاں بحق جبکہ سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں سمیت 10 افراد زخمی ہوئے تھے جس کے بعد پولیٹیکل انتظامیہ کی جانب سے موٹرسائیکل چلانے پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔


خبر کا کوڈ: 699695

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/699695/شمالی-وزیرستان-موٹرسائیکل-چلانے-پرعائد-پابندی-ختم-کردی-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org