0
Thursday 25 Jan 2018 20:23

پاراچنار میں بجلی کے تندوروں اور بڑے ہیٹرز کے استعمال پر پابندی عائد

پاراچنار میں بجلی کے تندوروں اور بڑے ہیٹرز کے استعمال پر پابندی عائد
اسلام ٹائمز۔ کرم ایجنسی کے صدر مقام پارا چنار میں بجلی کی لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کےلئے پولیٹیکل انتظامیہ، واپڈا حکام اور قبائلی رہنماؤں کے مابین ایک جرگہ منعقد ہوا۔ جرگہ سے خطاب کے دوران ایس ڈی او واپڈا کا کہنا تھا کہ بجلی کے غیر ضروری و بے دریغ استعمال کی وجہ سے لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہوا ہے جبکہ آبادی میں اضافہ اور پرانے ٹرانسفارمرز کے باعث اوورلوڈنگ کا مسئلہ بھی پیدا ہورہا ہے۔ پاراچنار کے اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ اکبر افتخار نے بجلی لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کےلئے چند ایک ضروری اقدامات اٹھانے کی کوشش پر زور دیتے ہوئے پارا چنار شہر میں بجلی کے تندوروں اور بڑے ہیٹرز کے استعمال پر پابندی عائد کرنے سمیت عوام میں شعور اجاگر کرنے کےلئے مہم شروع کرنے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر قبائلی مشران کا کہنا تھا کہ حکومت اوورلوڈنگ کے مسئلے پر قابو پانے کے لئے گرڈ اسٹیشنز کو اپ گریڈ کریں اور اضافی فیڈرز بھی لگائے۔ حاجی نور محمد نے اس حوالے سے میڈیا کو بتایا کہ پارا چنار شہر اور اس سے ملحقہ علاقوں میں بجلی نہیں ہے، روزانہ 5 منٹ کے لئے بجلی آتی ہے اور پھر 10 گھنٹے نہیں ہوتی، ہم حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ یہاں بجلی لوڈشیڈنگ ختم کی جائے، ہمارے تمام ٹیوب ویلز بند پڑے ہیں جو سولر سسٹم سے چلتے نہیں اور بجلی ہوتی نہیں۔ یاد رہے کہ پارا چنار میں بجلی کی ناررواں لوڈشیڈنگ کے خلاف عوام نے متعدد بار احتجاجی مظاہرے بھی کئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 699697
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش