QR CodeQR Code

مسئلہ کشمیر کے حوالے سے اقوام متحدہ کی ثالثی خوش آئند ہے، مولانا سبط شبیر

26 Jan 2018 12:06

سرینگر سے جاری اپنے ایک بیان میں پیروان ولایت کے سربراہ کا کہنا تھا کہ برصغیر میں جاری کشیدگی تنازعہ کشمیر کی ایک کڑی ہے اور یہ تنازعہ لاکھوں انسانی جانوں کے ساتھ کھیلنے کا سبب بنا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر پیروان ولایت نے اقوام متحدہ کی جانب سے تنازعہ کشمیر کے حوالے سے ثالثی کی پیشکش پر مسرت کا اظہار کیا ہے۔ سرینگر سے جاری اپنے ایک بیان میں پیروان ولایت کے سربراہ مولانا سبط شبیر قمی نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جانب سے ثالثی کی پیشکش خوش آئند قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کو چاہیئے کہ اقوام متحدہ کی پیشکش قبول کر کے کشمیر سمیت پورے برصغیر میں امن و امان قائم کرنے میں کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ برصغیر میں جاری کشیدگی تنازعہ کشمیر کی ایک کڑی ہے اور یہ تنازعہ لاکھوں انسانی جانوں کے ساتھ کھیلنے کا سبب بنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے کشمیر پر جبری اور ناجائز قبضہ کے دوران روز اول سے لیکر آج تک لاکھ کے قریب کشمیری عوام کو خاک و خون میں نہلایا ہے لیکن بدقسمتی سے انسانی حقوق کے دم بھرنے والے ممالک میں سے کسی نے بھی اس ظلم و جبر پر منھ تک نہیں کھولا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے پاس مسئلہ کشمیر کا ثبوت ہے لہذٰا بھارت کو چاہیئے کہ ہٹ دھرمی اور تاناشاہی کو ترک کرکے اقوام متحدہ کی ثالثی قبول کریں تاکہ کشمیری قوم بھی امن و امان کے ماحول میں زندگی بسر کریں۔ انہوں نے بھارت کے یوم جمہوریہ کے موقعہ پر کشمیر کو جیل خانے میں تبدیل کرنے پر شدید مذمت بھی کی ہے۔


خبر کا کوڈ: 699786

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/699786/مسئلہ-کشمیر-کے-حوالے-سے-اقوام-متحدہ-کی-ثالثی-خوش-آئند-ہے-مولانا-سبط-شبیر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org