QR CodeQR Code

جنوبی کوریا کے اسپتال میں آتشزدگی؛ 41 افراد ہلاک

26 Jan 2018 12:00

تفصیلات کے مطابق آتشزدگی کی ابتداء اسپتال کے ایمرجنسی روم سے ہوئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے اسپتال کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ حادثے کے وقت اسپتال اور اس سے متصل نرسنگ ہوم میں تقریباً 200 مریض موجود تھے۔


اسلام ٹائمز۔ جنوبی کوریا کے جنوب مغربی شہر میریانگ کے سیجونگ اسپتال میں آتشزدگی سے کم از کم 41 افراد ہلاک اور 70 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق آتشزدگی کی ابتداء اسپتال کے ایمرجنسی روم سے ہوئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے اسپتال کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ حادثے کے وقت اسپتال اور اس سے متصل نرسنگ ہوم میں تقریباً 200 مریض موجود تھے اور مرنے والوں میں ان کی بھی خاصی تعداد شامل ہے۔ میریانگ شہر کے حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اس حادثے میں مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے کیونکہ متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ واضح رہے کہ یہ دس سال کے دوران جنوبی کوریا میں ہونے والی سب سے خطرناک اور جان لیوا آتشزدگی بھی ہے، البتہ ابھی تک آگے لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔


خبر کا کوڈ: 699802

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/699802/جنوبی-کوریا-کے-اسپتال-میں-ا-تشزدگی-41-افراد-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org