QR CodeQR Code

چیف جسٹس پاکستان مردان کی اسماء کے قتل کا بھی ازخود نوٹس لے، افتخار محمد چوہدری

26 Jan 2018 12:41

گذشتہ شب افتخار محمد چوہدری مردان می اسماء کے والدین سے اظہار تعزیت کیلئے اُنکے گھر گئے، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہون نے کہا کہ اسماء قتل کیس میں پولیس نے تاحال کسی قسم کی کامیابی حاصل نہیں کی، اسماء قتل کیس بھی اتنا اہم ہے جتنا زینب کا کیس تھا تو اسلئے چیف جسٹس آف پاکستان اسماء قتل کیس کی کاررروائی اپنی نگرانی میں کرائے تاکہ ملزم کو گرفتار کیا جاسکے اور اسے سخت سزاء دی جاسکے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان جسٹس ڈیموکریٹک پارٹی (پی جے ڈی سی پی) کے سربراہ و سابق چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری نے مردان میں اسماء قتل کیس میں پولیس کی کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے چیف جسٹس آف پاکستان سے واقعے کا از خود نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا ہے۔ گذشتہ شب افتخار محمد چوہدری مردان کے علاقہ گوجر گڑھی میں جنسی زیادتی کے بعد قتل کی جانی والی 4 سالہ اسماء کے والدین سے اظہار تعزیت کیلئے اُن کے گھر گئے اور اس موقع پر انہوں نے واقعے کے حوالے سے معلومات بھی حاصل کیں۔ بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کے دوران افتخار محمد چوہدی کا کہنا تھا کہ اسماء قتل کیس میں پولیس نے تاحال کسی قسم کی کامیابی حاصل نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا کے ذریعے سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس ثاقب نثار سے مطالبہ کرتا ہوں کہ قصور کی زینب کی طرح اسماء قتل کیس کا بھی ازخود نوٹس لیں کیونکہ مردان بھی پاکستان کا حصہ ہے اور اس علاقے کی بچیاں بھی قوم کی بچیاں ہیں۔ انہوں نے کہا اسماء قتل کیس بھی اتنا اہم ہے جتنا زینب کا کیس تھا تو اس لئے چیف جسٹس آف پاکستان اسماء قتل کیس کی کاررروائی اپنی نگرانی میں کرائے تاکہ ملزم کو گرفتار کیا جاسکے اور اسے سخت سزاء دی جاسکے۔ یاد رہے کہ گوجر گڑھی کی اسماء تقریباً 8 روز قبل گھر سے نکل کر لاپتہ ہوگئی تھی تاہم اگلے روز اس کی قتل شدہ لاش کھیتوں سے برآمد ہوئی تھی۔


خبر کا کوڈ: 699809

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/699809/چیف-جسٹس-پاکستان-مردان-کی-اسماء-کے-قتل-کا-بھی-ازخود-نوٹس-لے-افتخار-محمد-چوہدری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org