QR CodeQR Code

جمیعت علماء اسلام (ف) کے ایم پی اے فضل شکور تحریک انصاف میں شامل

26 Jan 2018 12:59

اپوزیشن لیڈر کا عہدہ جے یو آئی (ف) کے مولانا لطف الرحمٰن کے پاس ہے لیکن ایوان میں ارکان کی تعداد کم ہونے سے اب قائد حزب اختلاف کا عہدہ (ن) لیگ کے پاس چلے جانیکا خدشہ پیدا ہوگیا ہے، جے یو آئی (ف) اور نون لیگ کے مابین وفاق میں دوریاں بڑھ رہی ہیں جسکے اثرات کے پی میں بھی نظر آسکتے ہیں اور حزب اختلاف کی دونوں جماعتوں کے مابین اپوزیشن لیڈر کی سیٹ پر محاذ آرئی ہوسکتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع چارسدہ سے جمیعت علماء اسلام (ف) کے ٹکٹ پر منتخب رکن صوبائی اسمبلی فضل شکور تحریک انصاف میں شامل ہوگئے ہیں، جس کے بعد جے یو آئی (ف) کے قائدین نے فضل شکور کو ڈی سیٹ کرنے کیلئے قانونی مشاورت شروع کردی ہے۔ تمام پہلوؤں کا جائزہ لیکر کر الیکشن کمیشن سے رجوع کیا جائے گا۔ ایم پی اے فضل شکور کے جانے سے جے یو آئی (ف) خیبر پختونخوا اسمبلی میں عددی اعتبار سے تیسری پوزیشن پر آ گئی ہے۔ پی ٹی آئی 61 ارکان کے ساتھ پہلے نمبر پر، نون لیگ 16 ایم پی ایز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے جبکہ جے یو آئی (ف) کے ارکان کی تعداد کم ہوکر 15 ہوگئی ہے۔ اپوزیشن لیڈر کا عہدہ جے یو آئی (ف) کے مولانا لطف الرحمٰن کے پاس ہے لیکن ایوان میں ارکان کی تعداد کم ہونے سے اب قائد حزب اختلاف کا عہدہ (ن) لیگ کے پاس چلے جانے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ جے یو آئی (ف) اور نون لیگ کے مابین وفاق میں دوریاں بڑھ رہی ہیں جس کے اثرات خیبر پختونخوا میں بھی نظر آسکتے ہیں اور حزب اختلاف کی دونوں جماعتوں کے مابین اپوزیشن لیڈر کی سیٹ پر محاذ آرائی ہو سکتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 699813

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/699813/جمیعت-علماء-اسلام-ف-کے-ایم-پی-اے-فضل-شکور-تحریک-انصاف-میں-شامل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org