0
Friday 26 Jan 2018 15:55

اسلام کے حوالے سے ہم مغرب کی کسی تشریح کو قبول نہیں کر سکتے، ڈاکٹر محمد محمود احمد

اسلام کے حوالے سے ہم مغرب کی کسی تشریح کو قبول نہیں کر سکتے، ڈاکٹر محمد محمود احمد
اسلام ٹائمز۔ جامعۃ الازہر (مصر) کے نائب صدر اور شعبہ حدیث کے سربراہ ڈاکٹر محمد محمود احمد ہاشم نے کہا ہے کہ کوئی غیرمسلم اسلام کی تشریح نہیں کر سکتا۔ کراچی پریس کلب میں میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد محمود نے کہا کہ جامعۃ الازہر گزشتہ ایک ہزار سال سے زائد عرصے سے امت مسلمہ کی رہنمائی کر رہا ہے، بعض عناصر صرف اسلام کو بدنام کرنے کے لئے دہشت گردی کو اسلام سے جوڑتے ہیں، اسلام کے حوالے سے ہم مغرب کی کسی تشریح کو قبول نہیں کر سکتے، مغرب کو اسلام کے حقیقی روح سے آگاہ کرنے کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر جماعت صوفیا اور مصری سینیٹ کے اسلامی شعبے کے چیئرمین ڈاکٹر عبدالہادی القصبی، کراچی پریس کلب کے صدر احمد ملک، سیکریٹری مقصود یوسفی بھی موجود تھے۔ دریں اثنا سلسلہ عظیمیہ کے سربراہ خواجہ شمس الدین عظیمی کی جانب سے اپنے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر محمود اے ہاشم نے کہا ہے کہ میں پاکستان کیلیے محبت کا پیغام لے کر آیا ہوں، یہ اللہ اور اس کے دین کی محبت ہے جو مجھے یہاں لے کر آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے ٹھیکیدار ممالک اسلام کی طاقت کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں اور خاص طور پر عرب ممالک کو تقسیم کرنے کی سازش کررہے ہیں۔ تقریب کے اختتام پر مصر سے آئے ہوئے مہمانوں کو سووینئر پیش کئے گئے جبکہ جامعہ الازہر کے وائس چانسلر نے میزبانوں کو قرآن پاک کے نادر نسخے اور تسبیحات بطور تحفہ پیش کیں۔
خبر کا کوڈ : 699865
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش