QR CodeQR Code

نقیب محسود قتل کیس، نامور وکلاء کا راؤ انوار کا وکیل بننے سے انکار

26 Jan 2018 19:18

ذرائع کے مطابق سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کو نقیب محسود قتل کیس میں کسی اچھے اور بڑے وکیل کی تلاش ہے، انہوں نے اس سلسلے میں پیپلز پارٹی کے تین نامور وکلاء سے رابطے کئے لیکن انہوں نے کیس کی پیروی سے انکار کردیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کے اہم وکلاء نے نقیب محسود قتل کیس میں راؤ انوار کا وکیل بننے سے انکار کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کو نقیب محسود قتل کیس میں کسی اچھے اور بڑے وکیل کی تلاش ہے، انہوں نے اس سلسلے میں پیپلز پارٹی کے تین نامور وکلاء سے رابطے کئے لیکن انہوں نے کیس کی پیروی سے انکار کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی سے مایوس ہو کر راؤ انوار نے تحریک انصاف کے اہم وکیل سے بھی رابطہ کیا لیکن پی ٹی آئی کے وکیل نے بھی راؤ انوار کا وکیل بنے کا جواب نہیں دیا۔


خبر کا کوڈ: 699893

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/699893/نقیب-محسود-قتل-کیس-نامور-وکلاء-کا-راؤ-انوار-وکیل-بننے-سے-انکار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org