QR CodeQR Code

دہشتگردی اور کرپشن دونوں کیخلاف یکسوئی کیساتھ کاروائی عمل میں لائی جائے، ثروت اعجاز قادری

26 Jan 2018 23:53

اپنے ایک بیان میں پاکستان سنی تحریک کے سربراہ نے کہا کہ شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا حکومت اور پولیس انتظامیہ کی ذمہ داری ہے، جعلی انکاؤنٹر کرنیوالے پولیس افسران کو عدالتی کٹہرے میں لایا جائے، جنہیں سیاسی چھتری حاصل ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا حکومت اور پولیس انتظامیہ کی ذمہ داری ہے، جعلی انکاؤنٹر کرنیوالے پولیس افسران کو عدالتی کٹہرے میں لایا جائے، جنہیں سیاسی چھتری حاصل ہے، دہشتگردی کو سپورٹ اور ملک کی معیشت کو بیمار کرنیوالی بیماری کرپشن کو کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جانا چاہیے، کرپشن کی رقم جرائم پیشہ عناصر پر خرچ ہوتی ہے، جس سے حالات خراب، غریب پریشان اور معیشت کو دھچکا لگتا ہے۔ اپنے ایک بیان میں ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ قومی خزانے لوٹنے والے کتنے ہی طاقتور ہوں، انہیں سلاخوں کے پیچھے دھکیل کر لوٹی گئی رقم واپس لی جائے۔ انہوں نے کہا کہ انسانیت کے خلاف کام کرنے والے انسانیت کے مجرم ہیں، دہشتگردی اور کرپشن دونوں کے خلاف یکسوئی کے ساتھ کاروائی عمل میں لائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ مٹھی بھر دہشتگرد اپنی کاروائیوں سے ہمارے حوصلے اور عزم کو کمزور نہیں کر سکتے، انشاء اللہ بہت جلد دہشتگردوں کا ملک سے خاتمہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے محافظ دہشتگردوں کی بجائے شہریوں کو قتل اور لاکھوں رشوت لیں گے، تو جرائم میں کیسے ختم ہونگے، پولیس کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے قانون سازی کیجائے۔


خبر کا کوڈ: 699957

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/699957/دہشتگردی-اور-کرپشن-دونوں-کیخلاف-یکسوئی-کیساتھ-کاروائی-عمل-میں-لائی-جائے-ثروت-اعجاز-قادری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org