0
Friday 26 Jan 2018 14:54

ترکی کیجانب سے شام میں امن زون قائم کرنے کیلئے امریکہ کیساتھ مذاکرات کی مخالفت

ترکی کیجانب سے شام میں امن زون قائم کرنے کیلئے امریکہ کیساتھ مذاکرات کی مخالفت
اسلام ٹائمز۔ ترکی کے وزیر خارجہ مولود چاوش اوغلو کا خیال ہے کہ ترکی کے لئے مناسب نہیں ہے کہ وہ موجودہ حالات میں شام کے علاقے میں امن زون کے قیام کیلئے امریکہ سے مذاکرات کرے۔ رویٹرز کے مطابق حریت اخبار نے جمعرات کے دن ترکی کے وزیر خارجہ چاوش اوغلو سے نقل کرتے ہوئے لکھا ہے کہ یہ امریکہ اور ترکی کے لئے فی الحال مناسب نہیں ہے کہ وہ شام کے علاقے میں ممکنہ امن زون قائم کرنے کے لئے گفتگو کریں، جب تک دو نیٹو اتحادی ممالک کے درمیان اعتماد کے مسائل حل نہ ہو جائیں، ایسا کرنا ممکن نہیں ہے۔ بدھ کے دن ترکی کے نیوز میڈیا نے چاوش اوغلو سے نقل کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے شام کی سرزمین پر 30 کیلومتر اندر تک کے علاقے پر امن زون قائم کرنے کی تجویز دی ہے۔ ترکی کے وزیر خارجہ چاوش اوغلو نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ہم حالیہ عرصہ کے دوران امریکہ پر اپنا اعتماد کھو چکے ہیں اور جب تک باہمی اعتماد دوبارہ بحال نہ ہو، صحیح نہیں ہے کہ ان مسائل کے بارے میں گفتگو کی جائے۔ قبل ازایں ترکی کے وزیراعظم بن علی یلدرم نے بھی کہا تھا کہ جب تک امریکہ کے ساتھ اعتماد کی فضا برقرار نہیں ہوتی، اسوقت تک شام میں امن زون قائم کرنے کے حوالے سے کوئی بھی بات چیت مناسب نہیں ہے۔
خبر کا کوڈ : 699958
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش