QR CodeQR Code

بھارت کی قابض افواج کی کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں تشویش کا باعث ہیں، خواجہ آصف

27 Jan 2018 01:57

سینٹ میں اپنے تحریری جواب میں وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ تمام مسائل بشمول جموں و کشمیر تنازعے کا حل چاہتا ہے، بھارتی وزیرخارجہ کے 2015ء کے دورہ پاکستان میں اتفاق ہوا تھا کہ دوطرفہ بات چیت شروع کی جائے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر خارجہ خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف بھارتی رہنماوٴں کے بیانات امن کے لیے شدید خطرہ ہیں۔ وزیرخارجہ خواجہ آصف نے سینٹ میں اپنے تحریری جواب میں کہا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ تمام مسائل بشمول جموں وکشمیر تنازعے کا حل چاہتا ہے، بھارتی وزیرخارجہ کے 2015ء کے دورہ پاکستان میں اتفاق ہوا تھا کہ دوطرفہ بات چیت شروع کی جائے، بدقسمتی ہے کہ ہمارے دوستانہ تعلقات کا جواب بھارت سے نہیں دیا گیا، پاکستان کے خلاف بھارتی رہنماوٴں کے بیانات امن کے لیے شدید خطرہ ہیں جب کہ پاکستان تمام ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ وزیرخارجہ خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت کی قابض افواج کی کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں تشویش کا باعث ہیں، 2018ء میں بھارتی افواج نے 170 سے زیادہ بارلائن آف کنٹرول اور ورکنگ باوٴنڈری کی خلاف ورزی کی، بھارت نے ایل او سی اور ورکنگ باوٴنڈری پر جان بوجھ کر کشیدگی بڑھا دی ہے اور صرف 24 دنوں میں 11 شہری شہید اور 48 زخمی ہوئے۔


خبر کا کوڈ: 699971

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/699971/بھارت-کی-قابض-افواج-کشمیرمیں-انسانی-حقوق-خلاف-ورزیاں-تشویش-کا-باعث-ہیں-خواجہ-آصف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org