0
Saturday 27 Jan 2018 09:37

پنجاب حکومت کا 20 لاکھ مجرموں کے فنگر پرنٹس کے ڈیٹا بیس کی تیاری کا فیصلہ

پنجاب حکومت کا 20 لاکھ مجرموں کے فنگر پرنٹس کے ڈیٹا بیس کی تیاری کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ زینب قتل کیس کے بعد پنجاب حکومت نے مختلف کیسز میں ملوث 20 لاکھ مجرموں کی فنگر پرنٹس پر مشتمل ڈیٹا بیس کی تیاری کا فیصلہ کر لیا۔ ڈیٹا بیس کی تیاری اور پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کو مزید اپ گریڈ کرنے کیلئے 49 کروڑ 50 لاکھ کی لاگت سے آٹومیٹڈ فنگر پرنٹ آڈنٹی فیکیشن سسٹم خریدا جائے گا۔ پی اینڈ ڈی ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب نے زینب قتل کیس کے بعد مجرموں کیخلاف گھیرا تنگ کرنے کیلئے مختلف کیسز میں ملوث 20 لاکھ فنگر پرنٹس پر مشتمل ڈیٹا بیس کی تیاری کا فیصلہ کر لیا ہے۔ جس کی تیاری کیلئے پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کو مزید اپ گریڈ کیا جائے گا۔ منصوبے پر عملدرآمد کرانے کیلئے محکمہ پی اینڈ ڈی میں اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں منصوبے پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، منصوبے کے تحت پنجاب کی بڑی جیلوں میں قید تمام چھوٹے بڑے کیسوں میں آئے مجرموں کے فنگر پرنٹس اور پام پرنٹس لیے جائیں گے۔ جس کے لیے جدید طرز کے 40 رول سکینرز کی تنصیب کی جائے گی ڈیٹا بیس کا سنٹرل سیٹیلائٹ سسٹم پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی میں بنایا جائیگا۔ جدید فنگر پرنٹ سسٹم تیس سیکنڈ میں ایک کروڑ فنگر پرنٹس میچ کر سکے گا، 3 ماہ میں منصوبے کیلئے درکار مشینری خریدی جائے گی۔ منصوبے کو 6 ماہ میں آپریشنل کر دیا جائیگا۔
خبر کا کوڈ : 700021
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش