QR CodeQR Code

پنجاب یونیورسٹی کے ہاسٹلز میں پولیس کا سرچ آپریشن، ایک مشکوک طالبعلم گرفتار

27 Jan 2018 10:06

یونیورسٹی میں اسلامک سنٹر کے ہاسٹلز میں ڈی ایس پی گلشن راوی کی زیر نگرانی سرچ آپریشن کرتے ہوئے ایس ایچ او شیرا کوٹ اور ایس ایچ او مصطفی ٹاؤن محمد صدیق بھٹہ سمیت پولیس کی بھاری نفری نے حصہ لیا۔ اس آپریشن کے دوران ہوسٹلز میں مقیم 73 طلبہ کو چیک کیا گیا جبکہ 1 طالب علم کو اپنے کوائف پورے نہ دکھا سکنے پر تھانہ مسلم ٹاؤن پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ پنجاب یونیورسٹی کے ہاسٹلز میں پولیس نے رات گئے سرچ آپریشن کیا جس میں بھاری نفری نے حصہ لیا، آپریشن میں 73 طلبہ کو چیک کیا گیا جبکہ ایک طالبعلم اپنے کوائف پورے نہ دکھانے پر تفتیش کیلئے حراست میں لے لیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق پنجاب یونیورسٹی میں اسلامک سنٹر کے ہاسٹلز میں ڈی ایس پی گلشن راوی کی زیر نگرانی سرچ آپریشن کرتے ہوئے ایس ایچ او شیرا کوٹ اور ایس ایچ او مصطفی ٹاؤن محمد صدیق بھٹہ سمیت پولیس کی بھاری نفری نے حصہ لیا۔ اس آپریشن کے دوران ہوسٹلز میں مقیم 73 طلبہ کو چیک کیا گیا جبکہ 1 طالب علم کو اپنے کوائف پورے نہ دکھا سکنے پر تھانہ مسلم ٹاؤن پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ پولیس افسران کا کہنا تھا  کہ یونیورسٹی کو شرپسند عناصر سے پاک کر دیں گے اور یہاں کسی کو تعلیم ماحول خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 700030

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/700030/پنجاب-یونیورسٹی-کے-ہاسٹلز-میں-پولیس-کا-سرچ-ا-پریشن-ایک-مشکوک-طالبعلم-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org