QR CodeQR Code

مجھے پتا ہوتا راؤ انوار کہاں ہیں تو پہلے ہی پکڑ لاتا، آئی جی سندھ بے بس

27 Jan 2018 15:18

کراچی میں سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے کہا کہ راؤ انوار کو چاہیئے وہ عدالتوں کا سامنا اور قانون کا احترام کریں، سپریم کورٹ سب کے حقوق کا تحفظ کرتی ہے، راؤ انوار کا بھی کرے گی۔


اسلام ٹائمز۔ آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ بھی اپنے جونیئر افسر راؤ انوار کے ٹھکانے سے لاعلم نکلے اور گرفتاری پر بے بسی کا اظہار کردیا۔ چیف جسٹس پاکستان نے آئی جی سندھ کو معطل ایس ایس پی راؤ انوار کی تین روز میں گرفتاری یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔ کراچی میں سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے کہا کہ راؤ انوار کو چاہیئے وہ عدالتوں کا سامنا اور قانون کا احترام کریں، سپریم کورٹ سب کے حقوق کا تحفظ کرتی ہے، راؤ انوار کا بھی کرے گی۔ آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ راؤانوار کے حق میں بہتر ہے وہ خود سرنڈر کردیں۔ تین روز میں راؤ انوار کو گرفتار کرنے کے سوال پر اے ڈی خواجہ نے کہا کہ گرفتاری کی پوری کوشش کریں گے، سپریم کورٹ کا حکم ہے، اگر مجھے پتا ہوتا کہ راؤ انوار کہاں ہیں تو پہلے ہی پکڑ کر لے آتا۔


خبر کا کوڈ: 700156

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/700156/مجھے-پتا-ہوتا-راؤ-انوار-کہاں-ہیں-پہلے-ہی-پکڑ-لاتا-ا-ئی-جی-سندھ-بے-بس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org