QR CodeQR Code

پاکستان میں امریکی طرز کے سرجیکل آپریشن سے گریز نہیں کریں گے،بھارتی آرمی چیف کی بڑھک

5 May 2011 15:18

اسلام ٹائمز:لکھنو میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جس طرح امریکہ نے ایبٹ آباد میں اسامہ بن لادن کے خلاف آپریشن کیا ہے، بھارت کی تینوں مسلح افواج بھی اس قسم کے آپریشن باآسانی کر سکتی ہیں اور اگر موقع ملا تو گریز نہیں کیا جائے گا


   لکھنو:اسلام ٹائمز۔ القاعدہ رہنما اسامہ بن لادن کے خلاف ایبٹ آباد میں امریکی سپیشل فورسز کے آپریشن کے بعد بھارتی آرمی چیف بھی بڑھکیں لگانے لگے۔ جنرل وی کے سنگھ نے کہا ہے کہ بھارت بھی پاکستان کے اندر امریکی طرز کا سرجیکل آپریشن کرنے سے گریز نہیں کرے گا، بھارتی مسلح افواج اس قسم کی کارروائیاں کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق لکھنو میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جس طرح امریکہ نے ایبٹ آباد میں اسامہ بن لادن کے خلاف آپریشن کیا ہے، بھارت کی تینوں مسلح افواج بھی اس قسم کے آپریشن باآسانی کر سکتی ہیں اور اگر موقع ملا تو گریز نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ نے ایبٹ آباد آپریشن کے لئے پاکستان سے اجازت لی تھی یا نہیں یہ ان سے ہی پوچھا جانا چاہئے۔


خبر کا کوڈ: 70019

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/70019/پاکستان-میں-امریکی-طرز-کے-سرجیکل-آپریشن-سے-گریز-نہیں-کریں-گے-بھارتی-آرمی-چیف-کی-بڑھک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org