0
Saturday 27 Jan 2018 17:37

عوام سے کہتی ہوں کہ اٹھو سازشی مہروں کو سبق سکھا دو، مریم نواز

عوام سے کہتی ہوں کہ اٹھو سازشی مہروں کو سبق سکھا دو، مریم نواز
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز کا کہنا ہے کہ نوازشریف سے 3 نسلوں کا حساب لیا گیا لیکن نواز شریف کے خلاف ایک پیسے کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی۔ جڑانوالہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ کیا آپ کو ایسا پاکستان چاہیئے جہاں عوام کے ووٹوں کی اہمیت نہ ہو، جہاں عوام کے ووٹوں سے منتخب وزیراعظم کو انصاف نہ ملے، اسے کرپشن نہ ڈھونڈ پانے پر اقامہ کی بنیاد پر نکال دیا جائے، سزا پہلے دی جائے اور مقدمے بعد میں چلائے جائیں، آئین توڑنے والے پرویز مشرف کو بلانے کی جرات نہ ہو۔ رہنما مسلم لیگ (ن) کا کہنا تھا کہ جڑانوالہ اور فیصل آباد سے جیت ہمیشہ (ن) لیگ کی ہوتی ہے، عوام کو پتا تھا کہ پاناما میں نواز شریف کا نام تک نہیں تھا، نوازشریف سے 3 نسلوں کا حساب لیا گیا لیکن نوازشریف کے خلاف ایک پیسے کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی، عمران خان نے اپنی کمپنی تسلیم کی پھر بھی اسے صادق اور امین قرار دیا گیا، اللہ تعالٰی کے بعد سب سے بڑی عدالت عوام کی ہوتی ہے، 70 سال میں ایک بھی منتخب وزیراعظم مدت پوری نہیں کرپایا، اٹھو سازشی مہروں کو سبق سکھا دو۔
خبر کا کوڈ : 700199
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش