0
Saturday 27 Jan 2018 19:09

شبقدر، مرغے لڑانے پر جواریوں سمیت 13 افراد گرفتار

شبقدر، مرغے لڑانے پر جواریوں سمیت 13 افراد گرفتار
اسلام ٹائمز۔ ضلع چارسدہ پولیس نے تحصیل شبقدر میں مرغوں کے دنگل پر چھاپہ مار کر مرغ بازوں اور جواریوں سمیت 13 افراد کو گرفتار کرلیا جن کے قبضے سے داؤ پر لگی رقم اور 2 مرغے برآمد کرلئے جنہیں پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا ہیں۔ پولیس کے مطابق گزشتہ روز اطلاع ملی کہ پہلوان قلعہ میں مرغوں کی لڑائی پر بھاری شرطیں لگا کر جواء کھیلا جارہا ہے، جس پر ایس ایچ او شبقدر عارف کان نے دیگر نفریکے ہمراہ چھاپہ مار کر 13 جواریوں کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضے سے داؤ پر لگی 20 ہزار کی نقدی اور میدان پر لڑائے جانے والے 2 مرغوں کو بھی تحویل میں لے لیا۔
خبر کا کوڈ : 700202
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش