QR CodeQR Code

انجینئر ممتاز حسین سمیت تمام لاپتہ شیعہ افراد کو فوری بازیاب کرایا جائے، اصغریہ اسٹوڈنٹس

27 Jan 2018 21:33

اپنے مذمتی بیان میں اے ایس او کے مرکزی جنرل سیکریٹری غلام سرور نے کہا کہ طویل عرصے سے ملت جعفریہ کے محب وطن شہریوں کو جبری لاپتہ کرنا قانون کی خلاف ورزی ہے، حکومت ملت جعفریہ کو تحفظ دینے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی جنرل سیکریٹری غلام سرور نے لاپتہ شیعہ انجینئر سید ممتاز حسین رضوی سمیت محب وطن اہل تشیع شہریوں کی جبری گمشدگی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ محب وطن بے گناہ شیعہ شہریوں کو جبری لاپتہ کرنا قانون و انصاف کا قتل اور آئین پاکستان سے صریحاً انحراف ہے، انجینئر ممتاز حسین رضوی سمیت ملت کے لاپتہ شیعہ افراد پر اگر کوئی الزامات ہیں، تو انہیں عدالتوں میں پیش کیا جائے، طویل عرصے سے ملت جعفریہ کے محب وطن شہریوں کو جبری لاپتہ کرنا قانون کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ملت جعفریہ کو تحفظ دینے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے۔ انہوں نے حکومت اور مقتدر اداروں سے مطالبہ کیا کہ انجینئر ممتاز حسین رضوی سمیت تمام لاپتہ شیعہ افراد کو فی الفور بازیاب کرایا جائے۔


خبر کا کوڈ: 700228

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/700228/انجینئر-ممتاز-حسین-سمیت-تمام-لاپتہ-شیعہ-افراد-کو-فوری-بازیاب-کرایا-جائے-اصغریہ-اسٹوڈنٹس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org