0
Saturday 27 Jan 2018 15:28

سامرا میں حشدالشعبی کیجانب سے داعش کے ایک خفیہ ٹھکانے پر حملہ

سامرا میں حشدالشعبی کیجانب سے داعش کے ایک خفیہ ٹھکانے پر حملہ
اسلام ٹائمز۔ حشد الشعبی نے سامرا کے مشرق میں واقع داعش کے ایک خفیہ ٹھکانے پر مارٹر گولوں سے حملہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حشد الشعبی کے لشکر 313 نے سامر کے مشرق میں دلف کے دیہات میں داعش کے خفیہ ٹھکانے پر میزائلوں اور مارٹر گولوں سے حملہ کیا۔ حشد الشعبی کے مرکزی ہیڈکوارٹر کی رپورٹ کے مطابق لشکر 313 جو مقدس شہر سامراء اور اس کے اطراف کے علاقوں میں امن و امان برقرار کرنے کا ذمہ دار ہے، اس نے اتحادی پولیس کے تعاون سے تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کے خفیہ ٹھکانے کی شناسائی کرتے ہوئے داعش کے دہشت گردوں کو اپنے کٹوشا میزائلوں سے نشانہ بنایا۔
خبر کا کوڈ : 700330
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش