QR CodeQR Code

سامرا میں حشدالشعبی کیجانب سے داعش کے ایک خفیہ ٹھکانے پر حملہ

27 Jan 2018 15:28

حشد الشعبی کے مرکزی ہیڈکوارٹر کی رپورٹ کیمطابق لشکر 313 جو مقدس شہر سامراء اور اسکے اطراف کے علاقوں میں امن و امان برقرار کرنیکا ذمہ دار ہے، اس نے اتحادی پولیس کے تعاون سے تکفیری دہشتگر گروہ داعش کے خفیہ ٹھکانے کی شناسائی کرتے ہوئے ان دہشتگردوں کو اپنے کٹوشا میزائلوں سے نشانہ بنایا۔


اسلام ٹائمز۔ حشد الشعبی نے سامرا کے مشرق میں واقع داعش کے ایک خفیہ ٹھکانے پر مارٹر گولوں سے حملہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حشد الشعبی کے لشکر 313 نے سامر کے مشرق میں دلف کے دیہات میں داعش کے خفیہ ٹھکانے پر میزائلوں اور مارٹر گولوں سے حملہ کیا۔ حشد الشعبی کے مرکزی ہیڈکوارٹر کی رپورٹ کے مطابق لشکر 313 جو مقدس شہر سامراء اور اس کے اطراف کے علاقوں میں امن و امان برقرار کرنے کا ذمہ دار ہے، اس نے اتحادی پولیس کے تعاون سے تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کے خفیہ ٹھکانے کی شناسائی کرتے ہوئے داعش کے دہشت گردوں کو اپنے کٹوشا میزائلوں سے نشانہ بنایا۔


خبر کا کوڈ: 700330

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/700330/سامرا-میں-حشدالشعبی-کیجانب-سے-داعش-کے-ایک-خفیہ-ٹھکانے-پر-حملہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org