QR CodeQR Code

فاٹا، 70 ہزار منہدم مکانات کا سروے مکمل، 13 ہزار باقی، 34 ہزار مالکان کو معاوضہ ادا

28 Jan 2018 08:59

خیبر ایجنسی میں 6 ہزار 350 اورکزئی ایجنسی میں 6 ہزار کرم ایجنسی میں ساڑھے تین ہزار گھروں کا سروے ہوا، سروے کیلئے پولیٹیکل انتظامیہ کو 83 ہزار 700، فارنر ارسال کئے گئے 13 ہزار منہدم گھروں کا سروے ابھی مکمل نہیں ہوا 34 ہزار 160 گھروں کے مالکان کو معاوضہ ادا کر دیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ فاٹا میں منہدم 70 ہزار مکانات کا سروے مکمل ہو گیا۔ فاٹا سیکرٹریٹ رپورٹ کے مطابق منہدم مکانات سے متعلق سروے تین سال میں مکمل کیا گیا۔ جنوبی وزیرستان میں 42 ہزار 362 شمالی وزیرستان میں 11 ہزار 700 منہدم مکانات کا سروے مکمل کیا گیا۔ خیبر ایجنسی میں 6 ہزار 350 اورکزئی ایجنسی میں 6 ہزار کرم ایجنسی میں ساڑھے تین ہزار گھروں کا سروے ہوا سروے کیلئے پولیٹیکل انتظامیہ کو 83 ہزار 700، فارنر ارسال کئے گئے 13 ہزار منہدم گھروں کا سروے ابھی مکمل نہیں ہوا۔ 34 ہزار 160 گھروں کے مالکان کو معاوضہ ادا کر دیا گیا۔ 36 ہزار منہدم گھروں کے مالکان کو رقوم کی ادائیگی نہیں کی گئی۔


خبر کا کوڈ: 700342

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/700342/فاٹا-70-ہزار-منہدم-مکانات-کا-سروے-مکمل-13-باقی-34-مالکان-کو-معاوضہ-ادا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org