QR CodeQR Code

عنقریب یورپی عوام اپنے امریکی اور اسرائیلی کٹھ پتلی حکمرانوں اور سیاستدانوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں گے، آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای

5 May 2011 16:01

اسلام ٹائمز: قائد انقلاب اسلامی ایران نے کہا ہے کہ مغربی ایشیا اور شمالی افریقہ میں رونما ہونے والی بیداری کی تحریک بہت جلد یورپ کے مرکز تک پہنچ جائے گی۔


اسلام ٹائمز- اسلامی جمہوریہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ مشرق وسطی اور شمالی افریقہ میں جنم لینے والی اسلامی بیداری کی تحریک عنقریب یورپ کے مرکز تک پہنچ جائے گی اور وہ وقت دور نہیں جب مغربی ممالک کے عوام امریکہ اور اسرائیل کے پٹھو حکمرانوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں گے۔ وہ شہید مرتضی مطہری کے یوم شہادت اور روز معلم کی مناسبت سے ملک بھر سے آئے اسکول ٹیچرز کے عظیم اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔
قائد انقلاب اسلامی ایران نے خطے میں موجودہ اسلامی بیداری کی تحریک کو ایران کے اسلامی انقلاب کا تسلسل قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملت ایران نے ایسے وقت انتہائی تنہائی کے عالم میں اسلامی اور انسانی اقدار کی خاطر قیام کیا جب دنیا کی دولت پرست اور جاہ طلب طاقتوں نے اپنی تمامتر توانائیاں دینی اقدار کی نابودی کیلئے وقف کر رکھی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی قوم نے ایسی صورتحال میں نہ صرف انقلاب برپا کیا بلکہ مسلسل جدوجہد کے ذریعے آج تک عظیم کامیابیوں اور ترقی سے ہمکنار ہو چکی ہے۔
آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے یورپی ممالک کے حکام اور سیاستدانوں کو امریکہ اور اسرائیل کا پٹھو قرار دیا جو انکی اقتصادی اور ثقافتی پالیسیوں کے سامنے تسلیم محض ہیں اور کہا کہ یورپ میں انسانی بیداری کی تحریک کا جنم لینا ایک یقینی امر ہے۔


خبر کا کوڈ: 70035

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/70035/عنقریب-یورپی-عوام-اپنے-امریکی-اور-اسرائیلی-کٹھ-پتلی-حکمرانوں-سیاستدانوں-کے-خلاف-اٹھ-کھڑے-ہوں-گے-آیت-اللہ-العظمی-سید-علی-خامنہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org