QR CodeQR Code

عوامی نیشنل پارٹی آج پشاور میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کریگی

28 Jan 2018 11:09

اے این پی کے مرکزی سیکرٹری جنرل کا میڈیا سے گفتگو کرتے یوئے کہنا تھا کہ پہلی مرتبہ باچا خان کی 30 ویں جبکہ عبدالولی خان کی 12 ویں برسی کیلئے بڑی سطح پر انتظامات کئے گئے ہیں،اس برسی کو منانے کا مطلب ہرگز انتخابی مہم نہیں۔


اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی کے قائدین باچا خان اور عبدالولی خان کی برسی آج منائی جائے گی جس کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ رنگ روڈ پر باچا خان اور عبدالولی خان کی برسی کے انتظامات سے متعلق میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل میاں افتخار حسین کا کہنا تھا کہ پہلی مرتبہ باچا خان کی 30 ویں جبکہ عبدالولی خان کی 12 ویں برسی کیلئے بڑی سطح پر انتظامات کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوامی جلسے میں پارٹی کے 1 لاکھ سے زائد کارکنان شرکت کریں گے جبکہ پنڈال میں 50 ہزار کرسیاں لگا دی گئی ہیں۔ میاں افتخار حسین کا کہنا تھا کہ اس برسی کو منانے کا مطلب ہرگز انتخابی مہم نہیں، باچا خان نے زندگی کی آخری سانس تک امن اور بھائی چارے کا پیغام دنیا کو دیا اور اُن کی پارٹی بھی اپنے قائدین کے دکھائے گئے راستے پر چل رہی ہے جو عدم تشدد پر پختہ یقین رکھتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 700384

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/700384/عوامی-نیشنل-پارٹی-آج-پشاور-میں-سیاسی-قوت-کا-مظاہرہ-کریگی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org