QR CodeQR Code

بھارتی فوج کشمیریوں کے انسانی حقوق پامال کر رہی ہے، عبدالقیوم

28 Jan 2018 11:54

اپنے ایک بیان میں مسلم کانفرنس کے رہنما کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ اور یورپی یونین کو بھارت پر دبائو ڈالنا ہو گا تاکہ وہ مقبوضہ وادی میں پوٹا جیسے کالے قوانین ختم کرے، کشمیریوں کو حق خودارادیت دلانے کیلئے مدد کی جائے۔


اسلام ٹائمز۔ آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے مرکزی رہنما عبدالقیوم قمر نے کہا ہے عالمی برادری بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں بربریت اور ریاستی دہشت گردی سے روکے بھارتی حکام مقبوضہ کشمیر میں انسانیت کے خلاف سنگین جرائم میں ملوث ہیں۔ عالمی برادری خصوصا اقوام متحدہ اور یورپی یونین کو بھارت پر دبائو ڈالنا ہو گا تاکہ وہ مقبوضہ وادی میں پوٹا جیسے کالے قوانین ختم کرے، کشمیریوں کو حق خودارادیت دلانے کیلئے مدد کی جائے۔ کشمیر کی صورتحال دن بدن خراب ہو رہی ہے اور بھارتی فوج بڑے پیمانے پر کشمیریوں کے انسانی حقوق پامال کر رہی ہے۔ بھارت نے ریاستی دہشت گردی کے ذریعے وادی کو ایک فوجی چھائونی میں تبدیل کر رکھا ہے۔


خبر کا کوڈ: 700395

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/700395/بھارتی-فوج-کشمیریوں-کے-انسانی-حقوق-پامال-کر-رہی-ہے-عبدالقیوم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org